Sunday, July 22, 2012

حضرت امام غزالی -رح- کا صوفیانہ سفر اور اس کے اثرات.

AL-GHAZALI(D-505 A.H-1111 AC)-HIS SPIRITUAL JOURNEY AND EXPERIENCE. Al-ghazali has spent more than 10 years to find the secrets of spirit in the field of Islamic Sufism. After completing his said journey and had written his findings in his  AUTOBIOGRAPHY . He writes that: Right from my early age. I had the thirst of unveiling and discovering the reality of matters or events. My this habit was an integral part of my natural instinct endowed by Allah. My determination and endeavours had no concern with it.------He declared that the Friends of Allah are only on the Right Way.
امام غزالی -رح- (م-٥٠٥ ہ ) کا شمار ایسے علماۓ اسلام میں ہوتا ہے جنہوں نے تصوف اور روحانی تجربات کوقریب قریب  سائنٹفک اصولوں اور طریقوں پر پرکھنے کی کوشش کی اوراپنی  عمر کا بیشتر حصہ روحانی مشقوں پر صرف کیا، الغزالی اس سلسلہ میں  مختلف علاقوں بشمول شام وغیرہ کے سفر پر رہے ،  اوران مکاشفات اور تجربات کے بعد  اپنی کتاب "المنقذ من الضلال " لکھی آپ   فرماتے ہیں .
" دس برس اسی حالت میں گزر گئے،ان  تنہایوں میں مجھے جو انکشافات ہوئے اور جو کچھ  مجھے حاصل ہوا، اس کی تفصیل اور اس کا استقصاء تو ممکن نہیں، لیکن ناظرین کے نفع کے لیے اتنا ضرور کہوں گا کہ مجھے یقینی طور پر معلوم ہو گیاہے کہ صوفیاء ہی اللہ کے راستے کے مالک ہیں ،ان کی سیرت بہترین سیرّت،ان کا طریق سب سے زیادہ مستقیم اور ان کے اخلاق سب سے زیادہ تربیت یافتہ اور صحیح ہیں. اگرکوئی عقلاء کی عقل ،حکماء کی حکمت اور شریعت کے رمز شناسوں کا علم مل کر بھی ان کی سیرت و اخلاق سے بہتر لانا چاہے تو ممکن نہیں، ان کے تمام ظاہری اور باطنی حرکات وسکنات، مشکواة نبوت سے ماخوز ہیں اور نور نبوت سے بڑھ کر روئے زمین پر کوئی نور نہیں جس سے روشنی حاصل  کی جاۓ"
یہ ضیف العقل لوگوں کی عادت ہے کہ حق کو لوگوں کی نسبت سے پہچانتے ہیں،لوگوں کو حق کی وجہ سے نہیں،اور عقل مند آدمی امیرالمومنین علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی پیروی کرتا ہے، آپ نے فرمایا.
" حق و راستی آدمیوں سے نہیں پہچانی جاتی، تم پہلے حق کو پہچانو! پھر اہل حق کو بھی پہچان لو گے"
عاقل پہلے حق کی معرفت حاصل کرتا ہے پھر نفس قول کی طرف متوجہ ہوتا ہے. اگر وہ حق ہوتا ہے تو اس کو تسلیم کر لیتا ہے خواہ اس کا قائل اہل باطل میں سے ہو یا اہل حق میں سے. بلکہ وہ گمراہ لوگوں کے اقوال سے حق و راستی چن کر الگ کرنے کا شائق ہوتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ سونے کے ساتھ مٹی ملی رہتی ہے اور صراف کے لیے کوئی خطرے کی بات نہیں اگر وہ قلب ساز کی تھیلی میں ہاتھ ڈال دے. کیونکہ وہ اپنی بصیرت سے کام لے کر زر خالص کو کھوٹے اور جعلی سکوں میں سے نکال لیتا ہے. لیکن بصیرت سے خالی (سادہ لوح) دیہاتی کو قلب ساز سے معاملہ کرنے میں روکنا چاہیے .
کامل پیراک کے سوا بیوقوف آدمی کو ساحل سمندر پر چہل قدمی سے منع کرنا چاہیے ، چھوٹے لڑکے کو سانپ چھونے  سے روکنا چاہیے نہ کہ ماہر سپیرے کو. اور میرے نزدیک کثرت ایسے(ناداں)  لوگوں کی ہے جو (بزعم خود)اپنے آپ کو عاقل اور ماہر گردانتے ہیں (اور سمجھتے ہیں کہ)حق و باطل کی تمیز میں اور ہدایت و گمراہی کے امتیاز میں انہیں کمال حاصل ہے.(مجلہ "معارف اولیاء جلد ٥ دسمبر ٢٠٠٧- شمارہ ٤-محکمہ مذہبی امور و اوقاف حکومت پنجاب- لاہور. سے ماخوز)
ولیم جیمز لکھتے ہیں :
شموئلدرز نے غزالی کی خود نوشتہ سوانح عمری کا ایک حصہ فرانسیسی زبان میں منتقل کیا ہے. اس کا ایک اقتباس پیش کیا جاتا ہے (اردو ترجمہ) .
صوفی کا علم و عمل یہ ہے کہ خدا کے سوا ہر چیز سے دل کو الگ کیا جاۓ اور صرف خدا کی ذات و صفات پر غور کیا جاۓ. علم و عمل کے مقابلے میں یہ آسان ہے اس لیے میں نے کتابوں میں اس کا مطالعہ کیا اور جہاں تک کتابوں سے یا دوسروں سے سن کر یہ بات سمجھ میں آسکتی ہے اس حد تک میں سمجھ گیا لیکن میں اس نتیجے پر پہنچا کہ تصوف کی اصلیت خاص قسم کے عمل کے بغیر واضح نہیں ہو سکتی. حال اور وجد و مستی اور روح کی قلبی ماہیت سب عمل کا نتیجہ ہیں. مثلاّ صحت اور سیری کی نسبت باتیں بہت کر سکتے  اور سن سکتے ہیں. ان کی علتوں  اور شرائط کا علمی طور پر احاطہ کر سکتے ہیں لیکن صحت کی کتاب پڑھ کر کوئی شخص تندرست نہیں ہو جاتا اور نہ ہی بھوکا انسان سیری کا حال سن کر سیر ہو سکتا ہے . اس طرح شراب کا کتابی علم کسی شخص میں نشہ نہیں پیدا کر سکتا .  شراب میں نشہ ہوتا  ہے ،مگر  کوئی شرابی نہ سکرکی منطقی تعریف جانتا ہے اور نہ شراب کی نسبت اس کو وہ علم ہوتا ہے جو طبیب کو ہے. تمام علائق و شہوات سے انقطاع کے بعد روح کی کیا کیفیت ہوتی ہے اس کا علم نہ کسی تحریر سے ہو سکتا ہے اور نہ کسی تقریر سے. فقط پارسائی میں ترقی کر کے خاص طریقوں سے ایک خاص حال تک پہنچنے کے بعد ہی انسان اس حقیقت سے آشنا ہو سکتا ہے.
روحانی سفر پر جانے سے پہلے  اپنے متعلقہ واقعات میں لکھتے ہیں "جب میں نے اپنی حالت پر غور کیا تو دیکھا کہ میں ہر طرف سے علائق دنیا سے پا بہ زنجیر ہوں اور نفسانی تحریکیں ہر طرف سے حملہ آور ہوتی ہیں. جو میں درس دیتا ہوں وہ بھی خدا کے نزدیک کوئی پاکیزہ شے نہ تھی کیونکہ میں نے دیکھا کہ میری علمی کوششیں شہرت و عظمت دنیوی کی خاطر تھیں  .میں بغداد کی بڑی درس گاہ میں بڑا امام اور معلم تھا. (نفسیات واردات روحانی -ص-٤٠١،٤٠٢-مجلس ترقی ادب لاہور)

امام غزالی کے روحانی تجربات کے اثرات .

اس روحانی سفر سے واپسی کے بعد آپ نے درس وتدریس کا شغل دوبارہ شروع کیا ،
امام غزالی نے فرمایا .
دنیا میں اکثریت شہوات کی ہے جن میں حیوانات و انسان مبتلا ہیں اور یہ مرتبہ انہیں(اہل بصیرت کو) زیب نہیں دیتا -اللہ روز جزا کا مالک ہے، اسی کے لیے دنیا کی بادشاہت ہے،وھی اس کا مالک ہے اور وھی خیر اور اعلیٰ ہے. ان (اہل بصیرت) لوگوں پر اللہ تعالیٰ کے اس قول کا پردہ کھل گیا ہے.(اللہ ہی اچھا اور وھی باقی رہنےوالا ہے -القرآن-طہ:٧٣)-انہوں نے اپنا مقام یہاں منتخب کیا (سچی عزت کی جگہ بڑے ذی اقتدار بادشاہ کے قریب-القمر:٥٥)اور اسے اس مرتبہ پر ترجیح دی(آج جنتی لوگ مزے کرنے میں مشغول ہیں-یاسین-٥٥)-بلکہ انہوں نے ،لاالہ الا اللہ،کی حقیقت کا ادراک کر لیا. آدمی کے نفس نے جس کسی کا اسے غلام بنایا،وھی اس کا الہ اور معبود ہے.(کیا کبھی تم نے اس شخص کے حال پر غور کیا جس نے اپنی خواہش کو اپنا خدا بنا لیا ہو؟ -الفرقان:٤٣)-ہر نفس کا مقصود ہی اس کا معبود ہوتا ہے. رسول کریم(ص)نے فرمایا ،"دو بھیڑئیے ،بکریوں کے احاطہ میں اتنا فساد نہیں کرتے جتنا مسلمان کے دین میں مرتبہ و مال کی محبت فساد پیدا کرتی ہے "مگر  غافل لوگ بھیڑے اور شکار میں فرق نہیں کرتے اور ٹھنڈک اورتپش میں امتیاز نہیں کرتے. وہ ٹیڑھا راستہ منتخب کرتے ہیں اور اسے سربلندی سمجھتے ہے. رسول کریم(ص) نے ان  کو اس غلطی پر متنبہ کرتے ہویے فرمایا" ذلیل و خوار ہوا دینار کا غلام،ذلیل خوار ہوا درہم کا غلام"
ابن عساکر کے حوالہ سےپروفیسر ڈاکٹر محمد ماجد عرساں الکیلانی لکھتے ہیں.
ایسا لگتا ہے کہ زہد کے تجربے نے ان  کی شخصیت میں کامل انقلاب پیدا کر دیا-جب وہ نظامیہ بغداد میں ایک مذہبی عالم تھے تو ان  کے لباس اور سواری کی قیمت کا اندازہ پانچ سو دینار تھا. جب ان  پر زہد طاری ہوا تو اس کی قیمت کا اندازہ پندرہ قیراط تھا. جب طوس میں خلیفہ کے وزیر انو شیروان نے انکی زیارت کی تو غزالی نے اسے کہا.
"تمہارے وقت کا شمار ہو چکا ہے اور تو اجر پر رکھا گیا مزدور ہے. اپنے کام پر تیری حاضری میری زیارت سے بہتر ہے"
وزیر جب باہر آیا  تو کہتا تھا.
"لاالہٰ الا اللہ " یہ وہ شخص ہے جو ابتدائی عمر میں مجھ سے اپنے القاب کے ساتھ مزید لقب طلب کرتا تھا،سونا اور ریشم زیب تن کرتا تھا اور اب اس کا معاملہ اس حال کو پہنچ گیا ہے"
ابوالحسن عبد الغا فر  بن  اسماعیل الفارسی ان کی صفت ان الفاظ میں بیان کرتا ہے .
"میں نے ان کی کئی بار زیارت کی. میں اپنے دل میں وہ سب کچھ یاد کرتا تھا جو میں گزشتہ زمانہ میں ان کے متعلق جانتا تھا. یعنی لوگوں کے ساتھ بدخلقی،تکبر کی بنا پر ان پر نفرت و حقارت کی نظر،اپنی گفتگو،خیالات اور اور عبارت پر فخر اور جاہ و علو مرتبت کی طلب-اب وہ اس کی ضد ہو گئے ہیں (ابن عساکر -تبین کذب المفتری -ص-٢٩٤)
ابوالحسن عبدالغافرفارسی خطیب نیشا پور نے امام غزالی کی شام سے واپسی اور تدریس میں دوبارہ  مصروفیت کے بعد ان  کے مقام اور جدو جہد کو یوں بیان کیا ہے.
" شیر اپنی کچھار سے غائب تھا اور امر،قضائے الہی کے پردہ میں پوشیدہ تھا کہ اسے مبارک مدرسہ نظامیہ (اللہ اسے آباد رکھے) میں تدریس کا اشارہ ہوا. اس کے لیے حکام کے سامنے سر تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا مگر اس نے اس ہدایت کے اظہار کا قصد کیا جس میں وہ مشغول رہا تھا . جس چیز سے وہ الگ ہو چکا تھا، نیز طلب جاہ ،سرداروں سے وابستگی اور مخالفین سے حجت بازی کے جس طوق سے وہ آزاد ہو چکا تھا،اس کی طرف دوبارہ واپسی کی بجاۓ اس نے لوگوں کو نفع پہنچانے کا عزم کر لیا. اس کے خلاف کتنی آوازیں اٹھیں اور طعن و تشنیع کی گئی مگر اس نے نہ تو اس سے کچھ اثر لیا ،نہ طعن کرنے والوں کا جواب دیا اور نہ گر بڑ کرنے والوں کی عیب جوئی سے دل گرفتہ ہوا.(طبقات الشافعیہ حصہ ششم -ص-٢١٦ --بحوالہ عہد ایوبی کی نسل نو اور القدس کی بازیابی اردو سائنس بورڈ لاہور.)
اس ضمن میں ڈاکٹر ماجد عرسان الکیلانی لکھتے ہیں. ان  کا طریق کار "پسپائی اور پلٹنا" کا اصول تھا. جو مختلف مذاہب اور اسلامی جماعتوں کے لیے مثال بن گیا.اس کے دو فائدے دیکھے گئے -پہلا، ان  لوگوں نے مذہبی اختلاف و نزاعات کو خیر باد کہہ کر اپنے"نفس خاصہ"کی طرف توجہ کی. جب انکا تزکیہ نفس ہو گیا تو وہ جدید معاشرہ کی طرف"پلٹ" آئے  تاکہ وہ اس میں تعاون و محبت کی نیت سےحصہ لیں، نہ کہ فرقہ بازی اور دنیوی مفاد کے لیے اسے ارزاں فروخت کرنے لگیں.اس طریقہ کی بدولت فقہاء اور صوفیا میں ایسے گروہ پیدا ہو گئے جن کا قوی رجحان اس ایمان کی طرف تھا کہ مذھبی فرقوں کی کتب کے بجاۓ قرآن و سنت سے جدوجہد اور فیصلوں کی کامیابی حاصل کی جاۓ.   
دوسرا یہ کہ امام غزالی کی کوششوں سے منحرف فکر کے رجحانات مثلاّ باطنیہ،فلاسفہ کا رنگ پھیکا پڑ گیا اور عوام میں ان کی منڈی میں مندی آگئی اور بعد  میں وہ کساد اور سقوط کا شکار ہو گئے  .  
بعد میں آنے والے شیوخ پر آپ کا اثر نمایاں نظر آتا ہے. جیسا کہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی -رح- کے مواعظ سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اپنے عہد کی امراض کی تشخیص کرتے وقت آپ نے ان کے آغاز کے ضمن میں اس امر پر اعتماد کیا، جس پر امام غزالی نے کیا تھا اور اسے اسلامی معاشرہ میں فساد کا بنیادی سبب قرار دیا .اگاہ رہو! وہ ہے"شریعت کا سیاست کے محور کے گرد گھومنا" اور علماء کی حکام کے سامنے عاجزی اور خواہشات دنیا. 
اس ضمن میں حضرت جیلانی فرماتے ہیں .
بہت سے لوگوں کے لیے بادشاہ خدا بن گئے  ہیں. دنیا،دولت،عافیت اور قوت -خدا بن گئی ہے اور حکم چلاتی ہے.تم نے فرع کو اصل بنایالیا ہے ،رزق پانے والے کو رزاق ،غلام کو مالک،فقیر کو غنی، عاجز کو قوی اور مردہ کو زندہ-جب تو نے دنیا کے جابروں،فرعونوں ،بادشاہوں اور دولت مندوں کی تعظیم کی اور اللہ عزو جل کو بھلا دیا اور اس کی تعظیم نہ کی تو تو بتوں کا بندہ قرار پائے گا. جس کی تو تعظیم کرے،وھی تیرا بت ہے.(عبدالقادر- الفتح الربانی-مواعظ -٢٠ شعبان ٥٤٦-ہ/١١٥١ ع)


Thursday, May 24, 2012

"ربا" سود کے بارے میں--١

دور جہالت -صدر اسلام میں "ربا" کی تحقیق (١)
طلوع اسلام کے وقت عربوں کے رسوم و رواجات اور عادات کواسلامی شریعت میں "تشریعی مادہ" تصور کر لیا گیا مگر مفاسد کو دور بھی کیا گیا.اس لیے اسلامی شریعت کو سمجھنے سے پہلے وہاں کے کلی نظام کو پس منظر کے طور پر اپنے سامنے رکھ لینا ناگزیر ہے. بعض لوگوں کا خیال ہے جب شریعت اسلامیہ ہے تو اس پس منظر سے کیا مطلب ؟ یہ تصور درست نہیں اور اپنے مقصود تک پہنچنے میں بہت بڑی رکاوٹ ہے. عراق،یمن و شام میں رسول کریم(ص) کے اعلان نبوت کے وقت جو حالات تھے وہ بھی مدنظر رکھنے ہوتے ہے. لیکن ہم نے سہولت کی خاطر نیز طوالت سے بچنے کے لیے حجاز کے تین اہم مقامات--طائف،مکہ اور مدینہ  کا ذکر ضروری سمجھا ہے ،کیونکہ ہم نے ان کے معاشی نظام میں ربا یعنی سود کا عمل دخل اور اس کا مفہوم دیکھنا ہے .
طائف
طائف میں زراعت و تجارت اور صنعت و حرفت ترقی یافتہ تھی ،دیگر پیشوں کے علاوہ طب کا پیشہ بھی تھا حرث بن کلدہ الثقفی کاتعلق وہیں سے تھا . اس کے بارے میں ہم پہلے مندرجہ ذیل پوسٹ میں لکھ چکے ہیں  اسلامی فقہی مذاہب کا منبع ایک ہے - شریعت اسلامی -جس کی بنیاد....
http://talibhaq.blogspot.com
طائف میں انگور کی کثرت تھی ،یہی وجہ ہے کہ طائف میں باضابطہ شراب خانے بنے ہوتے تھے،یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ عصری شراب خانوں کی طرح طائف کے ان شراب خانوں کی جانب سے عیاشیوں کے لیے عورتیں بھی فراہم کی جاتی تھیں.
 سودی کاروبار

مورخ بلاذری لکھتا ہے .کے "طائف کے لوگ (بلا کے) سود خوار تھے (فتوح البلدان)قبلہ ثقیف کے بعض لوگوں نے تو سودی کاروبار کو اپنا پیشہ ہی بنا لیا تھا. ان کا کاروبارصرف طائف تک محدود نہ تھا. بلکہ مکہ والوں کو بھی سودی قرض دیا کرتے تھے.اور بلعموم سود بشکل زر و اشیا وصول کرتے تھے. چنانچہ"ثقیف کے لوگ جاہلیت میں بنو مغیرہ(قریش مکہ کی ایک شاخ) کو قرض دیا کرتے تھے. جب مدت ادائیگی پہنچتی تو وہ (بنو مغیرہ) کہتے کہ ہم مزید سود دیں گے. تم ہمیں مزید مہلت دے دو.(تفسیر طبری الجزالربع--آیت-لا تا کلو الربواضعافا-الخ -بروایت ابن جریح -بحوالہ اسلام کے معاشی نظریے از  ڈاکٹر محمّد یوسف الدین )

سودی کاروبار کا طریقہ :- جاہلیت میں ثقیف کے سود لینے کا یہ طریقہ تھا کہ یہ لوگ کسی شخص کو کسی مدت تک کے لیے قرض دیتے تھے،جب قرض کی ادائی کا وقت آتا تو قرض خواہ مقروض سے کہتا کہ  یا تو میری رقم ادا کرو دو یا اس میں زیادتی قبول کرو. اگر مقروض کے پاس مال ہوتا تو وہ ادا کردیتا ورنہ زیادتی کو قبول کر کے ایک سال کی اور مہلت لے لیتا. چنانچہ اگر ایک سال کی عمر والی اونٹنی واجب الادا ہوتی تو دوسرے سال دو سال عمر والی اونٹنی مقروض پر واجب الادا ہوتی پھر تسرے سال تین سال عمر والی اونٹنی طلب کرتا . اگر اس کے بعد نہ دیتا تو چار سالہ اونٹ طلب کرتا. غرض افزائش زیادتی کا یہ سلسلہ مہلتوں کی زیادتی کے ساتھ ساتھ یوں ہی بڑھتا رہتا تھا. 
زر میں بھی یہی طریقہ مروج تھا.یعنی مقروض مدت مقررہ پر رقم ادا نہ کر سکتا تو دوسرے سال دوگنی رقم وصول کرتا. چنانچہ اگر سو ١٠٠ واجب الادہ ہوتے تو دوسرے سال دو سو٢٠٠ کی رقم مقروض پر واجب ا لادا  ہو جاتی تھی،پھر بھی ادا نہ  کرتا تو تیسرے سال چارسو  ٤٠٠. غرض یوں ہی ہر سال کی مہلت سود کےاضافے کی وجہ بنتی جاتی تھی.(حوالہ بالا)

نبی کریم (ص)نے طائف کے باشندون سے جو معاہدہ کیا تھا، اس میں سود نا لینے کے متعلق بھی معاہدہ کی دستاویز میں تذکرہ تھا. بلاذری کے مطابق "سود اور شراب سے انکو خصوصیت کے ساتھ روکنے کا سبب یہ تھا کہ یہ لوگ بلا کے سود خوار تھے. بلاذری نے تو نہیں،البتہ ان کے استاد ابو عبید قاسم بن سلام المتوفی ٢٢٤ نے اپنی کتاب"کتاب الاموال" میں معاہدہ کے پورے متن کو بھی نقل کیا ہے،سود سے متعلق دستاویز کے یہ الفاظ ہیں .

وما کان لھم فی الناس من دین فلیس علیھم الا راسہ( لوگوں کے ذمہ ان کا جو قرض واجب الوصول ہے،اس میں سے ان کو (ثقفیوں کو) صرف رس المال(اصل کپیٹل ) ملے گا.(کتاب الاموال- پیرا ١٩٢)

مکّہ :- مکہ کے قرب و جوار میں زراعت نہیں ہو سکتی تھی جنگلات بھی نہیں تھے معدنیات بھی نہیں تھے. اس لیے وہاں خام پیدوار کی ہمیشہ سے کمی تھی. اس کا اثر وہاں کی صنعت اور حرفت پر بھی مضر پڑا . چنانچہ خام پیدوار نہ ہونے سے صنعت و حرفت نے وہاں ترقی نہیں کی. صرف دو ایک صنعتیں وجود میں آئیں،خاص کر دباغت کیونکہ اونٹ اور بکریوں کی کھالیں وہاں بہ آسانی فراہم ہو سکتی تھیں .خدا  تعالیٰ نے بھی مکہ کی زمیں کو" وادی غیر ذی زرع -بن کھیتی والی زمیں ، سے موسوم کیا ہے.اسی لیے مکہ کے بڑے لوگ تجارت کے لیے دو سفر کرتے تھے اور اپنے شہر والوں کے لیے ضروریات زندگی کھانے پینے کی چیزیں اور کپڑے لے کر آتے تھے.اور ان سفروں سے نفع کماتے تھے .

سودی کاروبار :- ملک شام کو کاروانوں کی روانگی کا وقت آتا  تو دینار کی طلب بڑھ جاتی .مکہ کے تاجر موجودہ زمانے کے ساہوکاروں سے کچھ مختلف نہ تھے . وہ اولا تو سکہ  کی ہی  تجارت کرتے ،موقع دیکھ کر وہ اپنے سرمایا کو کاروبار میں لگاتے. اس طرح وہ بڑ ے بڑ ے  کاروانوں کے کاروباروں اور تاجروں کے لیے سرمایہ فراہم کرتے نیز جنھیں کاروبار شروع کرنے کے لیے سرمایہ  کی ضرورت ہوتی تھی. ان کے لیے بھی رقومات فراہم کرتے .


مکہ ہنڈی گھر اور بنک کاری کا شہر تھا .اس لیے مکہ میں اس قسم کے کاروبار قائم ہونے سے اسی قسم کے رسم و رواج اور ادارے نمودار ہوتے ،جو اس قسم کے کاروبار سے ظہور میں آیے ہیں. بعض وقت یہ ربوا یا سود تھا جو اپنی تمام برائیوں کا حامل تھا. دینار کے بدلے دینار،درہم کے بدلنے درہم یعنی صد فی صد ١٠٠/١٠٠ سود لیا جاتا تھا . جب قرآن نے اس کو حرام قرار دیا تو قریش نے حجت پیش کی کہ یہ بھی تو ایک تجارت ہے .دیکھنے اصل آیت " قالو اانما البیع مثل الربوا -الخ... وہ کہتے ہیں کہ سود تو تجارت کے جیسا ہی ہے،جہاں اصل کو کرایے پر چلایا جاتا ہے.(انسائیکلو پیڈیا آف اسلام عنوان مکہ  بحوالہ اسلام کے معاشی نظر یے )


سودی لین دین کا طریقہ :-جاہلی عرب مدت معینہ کے لیے قرض دیتے، چنانچہ جب قرض کی ادائی کا زمانہ آتا تو قرض خواہ مقروض سے قرض یا سود کا مطالبہ کرتا. اب اگر وہ قرض ادا نہیں کر سکتا تو اس پر قرض کو دوگنا کر دیا جاتا.مثلاّ اگر ایک سال کی اونٹنی ہوتی تو اس کو دو سال کی اور اگر ایک پیمانہ غلہ ہوتا تو اس کو دو پیمانہ کر دیا جاتاتھا.( تاریخ تشریع السلامی لعلامتہ-محمّد خضری)
زمانہ جاہلیت میں کچھ مدت کے لیے ایک شخص کا کچھ مال دوسرے پر واجب الدا ہوتا جب ادائیگی کا زمانہ پہنچتا تو قرض خواہ دریافت کرتا کہ آیا تو مال ادا کرتا ہے یا سود دیتا ہے؟ پس اگر وہ ادا کر دیتا تو اس کو لے لیتا ورنہ بصورت دیگر مدت بڑھا کر زیادتی طلب کرتا.(تفسیر طبری ،محولہ بالا،آیت مذکورہ  لا تا کلوا الربوا-الخ-  ) مورخ طبری نے اپنی تفسیر میں مزید  تفصیل سے زمانہ جاہلیت کے سودی لیں دین کے طریقے کو بیان کیا ہے. یہ بالکل  وہی طریقے ہیں  جو طائف کے ذیل میں بیان ہو چکے ہیں. 
ربوا کی دو قسمیں ہیں(١) ربوا نسیہ (ادھار) اور(٢) ربوالفضل(نقد). ربوا النسیہ (ادھار) جو جاہلیت میں مشہور اور رائج تھا یہ تھا کہ لوگوں کو مال دیتے اور ہر مہینہ  کچھ مقررہ سود لیتے اور راس المال(اصل) طلب کرتے. اگر ادائیگی میں لیت و لعل کی جاتی تو رقم اور مدت میں اضافہ کر دیتے ،اور اس کو ربوا کہتے تھے .اور ربوا نقد یہ تھا کہ شے کو شے کے بدلے مثلاّ گیہوں کو گیہوں کے بدلے یا جو کو جو کے بدلے نفع کے ساتھ فروخت کرتے.(تفسیر طبری -حوالہ بالاسلام کے معاشی نظریے -جلد-١-ذیل سودی لیں دین کا طریقہ -مکہ )


سود کس بات کا معاوضہ تھا.:-عرب کے معمولات ،عادات اور احادیث سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ جو لوگ ادائی قرض کی استطاعت نہیں رکھتے تھے .ان کے لیے قرض کی جو مدت مقرر کی جاتی تھی،سود اسی مدت انتظار کا معاوضہ تھا.(محمّد الخضری کتاب مذکورہ)چنانچہ بیہقی کی روایت سے پتہ چلتا ہے کی"کسی شخص کا کسی پر قرض ہوتا. مقروض قرض خواہ سے کہتا کہ میں تجھے اتنا زیادہ دوں گا تو مجھے مہلت دے(السنن الکبریٰ -ابواب الربوا -کتاب البیوع- اسلام کے معاشی نظریے )
زمانہ جاہلیت میں کچھ مدت کے لیے ایک شخص کا کچھ مال دوسرے پر واجب الادا ہوتا،جب ادائیگی کا زمانہ آ پہنچتا تو قرض خواہ دریافت کرتا کہ آیا تو ادا کرتا ہے یا سود دیتا ہے؟  پس اگر وہ ادا کر دیتا تو اس کو لے لیتا ورنہ بصورت دیگر مدت بڑھا کر زیادتی طلب کرتا.(السنن الکبریٰ)مورخ طبری لکھتے ہیں کہ" کسی شخص پر کسی کا مال ایک مدت تک کے لیے رہتا،جب مدت ادائیگی آ پہنچتی تو قرض خواہ مقروض سے مال طلب کرتا. مقروض کہتا کے تیرے قرض کو ادا کرنے کی مہلت بڑھا دے میں تیرے مال پر زیادتی کرونگا. وہ دونوں ایسا ہی کرتے اور یہی سود در سود تھا.


جس ربوا سے خدا نے منع کیا وہ یہ تھا کہ کسی شخص پر کسی کا سود ہوتا تھا وہ کہتا کہ میں تجھے اتنا اتنا دونگا تو مجھے مہلت دے تو وہ مہلت دے دیتا.(تفسیر طبری الجزا الربع -ص ٥٥ -آیت - لا تا کلو ا الربوا اضعافا -الخ-بحوالہ اسلام کے معاشی نظریے حوالہ بالا)
المختصر ایک فریق انتظار کرتا اور مدت ادائیگی میں توسیع دے دیتا اور دوسرا فریق اس انتظار کشی کے معاوضے میں مال واجب الادا میں زیادتی کر دیتا." مدت ادائیگی میں مقروض قرض خواہ کو کہتا کہ مدت میں توسیع دیدے میں مال میں اضافہ کر دونگا( تفسیر خازن)---ماسوا اس کے جاہلیت کے ساہوکار---جیسا کہ آجکل بھی ہندوستان میں ہوتا ہے---قرض دیتے وقت ابتداء سے سود مقرر کرتے تھے. "وہ اپنا پیسہ دوسروں کو اس شرط پر قرض دیتے تھے کہ ہر مہینے میں مقدار معین(سود) لیں گے اور اصل رقم جوں کی توں برقرار رہے گی پھر جب میعاد قرض گزر جاتی تو قرض خواہ مقروضوں سے اپنی اصل رقم کا مطالبہ کرتے. اگر اس وقت قرضہ ادا نہ کر سکتے تو قرض خواہ اپنے حق میں اضافہ اور مدت میں توسیع کر دیتے. الغرض زمانہ جاہلیت میں لوگ جس سود کا آپس میں کاروبار کرتے تھے وہ یہی سود تھا (تفسیر کبیر رازی-اسلام کے معاشی نظریے )


سود کا کاروبار زمانہ جاہلیت میں بھی حرام اور اس سے ملنے والی سودی رقم بھی ناپاک سمجھی جاتی تھی ،کیونکہ ابو وھب نے کہا تھا کہ کعبہ کی تعیمر میں صرف اپنی پاک کمائی لگا نا ،کسی کسبی کا بھاڑا،سود کا روپیہ ،ظلم کر کے حاصل کیا ہوا روپیہ نا لگانا .(تاریخ طبری-اسلام کے معاشی نظریے )

مکہ کے اصلدار اس بات سے بخوبی واقف تھے کہ  دولت سے مزید دولت پیدا کی جا سکتی ہے.  --زر اور سکوں میں درہم و دینار (چاندی اور سونے کے سکے، سلاخیں اور ڈھیلے ) استعمال کرتے تھے. جاہلیت میں اہل مکہ کے پاس ہرقل کے دینار بھی آتے تھے.اور ایرانیوں کے دراہم بغلیہ  بھی ،عرب ان سکوں سے وزن کے اعتبار سے تول کر خرید و فروخت کرتے تھے.اہل فارس کے نظم و نسق بگڑنے سے ان کے سکّے بھی کھوٹے ہو گے تھے مگر کھوٹ نظر انداز ہونے کی وجہ سے معاملات لین دین میں کھرے کے مساوی چلتے تھے.


تاریخی اندراجات سے پتہ چلتاہے کہ کارو بار میں لگے ایک دینار کےبدلے ایک دینار(نفع) لیا جاتا تھا   مورخ لکھتا ہے کہ  جنگ بدر والے ابو سفیان اور قریش کے قافلے میں شریک لوگوں کا مال فروخت ہو کر سونا جمع ہوا اور ان  کو  اصل سرمایہ دے دیا گیا اور نفع نکال لیا گیا    (کاروبار میں نفع نکالنے کا) معمول یہ تھا کہ ایک دینار پر ایک دینار(نفع) لیتے تھے (طبقات ابن سعد-اسلام کے معاشی نظریے-جلد-١- ص-٦٨ -ذکر ابوسفیان کا قافلہ جنگ بدر والا ) 

سودی کاروبار مدینہ میں:- یہودی سرمایا دار مدینہ کی آبادی میں بسے ہوتے تھے،اور مدنی کسانوں کو قرض دیا کرتے تھے. مدنے میں سود کا بہت رواج تھا. چانچہ عید بن ابی بروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ"جب میں مدینہ گیا تو عبدللہ بن سلام سے ملا--- انہوں نے کہا تم ایک ایسے ملک میں رہتے ہو جہاں سود کا بہت رواج ہے.(بخاری-مناقب عبدالله بن سلام)



مکے اور طائف میں سودی کاروبار کا جو طریقہ رائج تھا ،مدینے میں بھی اس سے کچھ مختلف نہ تھا." جاہلیت میں سود اس اس طور پر ہوتا تھا کہ ایک شخص کا قرض میعادی دوسرے پر ہوتا تھا. جب معیاد گزر جاتی تو قرض خواہ قرضدار سے کہتا کہ یا تو تو میرا قرض ادا کر یا سود ادا کر. اس نے قرض ادا کیا تو بہتر نہیں تو قرض خواہ اپنا قرض بڑھا دیتا اور پھر مدت میں توسیع دیدیتا(مو طا امام مالک ).
امام مالک (المتوفی ١٧٩ھ) عموما مدینہ اور اہل مدینہ کے ہی رواجات اور واقعات خاص طور پر قلمبند کرتے تھے. اس لیے اغلب ہے کہ مذکورہ بالا طریقہ مدینہ سے ہی متعلق ہو.


رہن کے طریقے :- عموماّ جب کوئی شخص مدینہ میں کسی سے کچھ شے ادھار لیتا تو رقم کے ادا ہونے تک اپنی کوئی چیز ساہوکار کے ہاں رہن کروا  دیتا تھا، چانچہ" حضرت عائشہ(رض) فرماتی ہیں کہ  نبی کریم(ص) نے ایک مدت کے وعدہ پر کچھ غلہ ایک یہودی سے مول لیا تھا اور اس کے پاس اپنی زرہ گروی کرا دی تھی .بعض حدیثوں سے پتہ چلتا ہے کہ مدینہ میں اسلام سے پہلے بیوی بچے بھی رہن کرے جا سکتے تھے -


امانت- مدنی لوگ امانت میں خیانت کو بہت برا گردانتے تھے.(اسلام کے معاشی نظریے --از-- محمّد یوسف الدین .ایم .اے،پی -ایچ -ڈی(عثمانیہ)-صفحہ -٩٦-٩٧ -الائیڈ بک کمپنی - جامعہ کراچی پاکستان)


لغات القرآن -دار الاشاعت-کراچی -صفحہ ٤٨ پر ہے. باجماع امت "ربا" دو قسم کا ہے -ایک حسی جس کو کتاب اللہ نے "لاتاکلو الربوا ا اضعا مضاعفہ--الخ "میں بیان فرمایا ہے ،اور حدیث صحیح الفضل ربا " میں اسی حسی ربا کو بیان کیا گیا ہے،اور حدیث ....... ا لا مثلا بمثل-الخ(بروایت مسلم) اور حدیث لاتاخذوا  الدینار بالدینارین و لا درھم بلدرھمین ... الخ(طبرانی عن ابن عمر)بھی بحق ربا کتاب اللہ کی تفسیر ہے اور تفسیر اضعافا  کے تحت داخل ہے . حدیث بخاری بھی ربا حسی کی مفسر ہے "الذھب بالزھب مثلاّ بمثل والورق بالورق مثلاّ بمثل (رواہ البخاری)" یعنی فضل ربا ہے. پس اس حسی ربا میں شارع نے لغوی معنی میں اور شرعی معنی میں مغایرت پیدا نہیں فرمائی ہے پس حسی ربا کی بھی وھی تعریف ہے جس کی عربی عبارت یہ ہے " هوالفضل الخالی عن العوض البشرط فی ا لبیع..الخ"(لغات القرآن-دار الاشاعت-ص-٤٨)
دوسرا ربا حکمی ہے کہ حسا تفضل عوضین میں نہیں ہے لیکن شارع نے سد الباب الربا  صورت تماثل کو بھی ربا حسی کے حکم میں قرار دے دیا ہے جبکہ معاوضہ یدابید نہ ہو کیونکہ مادہ ربا کا تاخیر و تاجیل ہے اور بغیر تاخیر کے فضل غیر متعامل ہے، اسی معنی پر محمول ہے،حدیث مسلم کی" لا ربا فیما کان یدا بید " فضل حسی کا دروازہ اسی ربا حکمی سے مفتوح ہے کہ تجارت حاضرہ میں فضل حسی عادتا نہ ممکن ہے،اسی ربا حکمی کو شارع  نے حدیث- نہی النبی (ص)عن بیع دینار  اور حدیث الذھب بالورق ربا لاھاء ولاءھا ، الحدث فی الاشیاء الستہ المنصوص  ،   ---( اگر سمجھ نہ آئے تو احادث کا اصل متن دیکھیں کیونکہ یہاں ٹائپنگ کا مسلہ ہے،عربی زبان کے الفاظ واضح  نہیں لکھے جار ہے، انہیں یہاں صرف اشارہ سمجھیں )   میں بیان فرمایا ہے اس ربا شرعی پر لغوی ربا صادق نہیں ہے. 


ایام جاہلیت میں ربا کا جس طور معمول تھا اس کے مطلق امام مالک،زید بن اسلم سے جو مشہور 
 تابعی ہیں، ناقل ہیں کہ انہوں نے بیان کیا جاہلیت میں،ربا یہ تھا کہ ایک شخص کا دوسرے شخص کے ذمہ ایک مدت میعنہ کے لیے حق(واجب الادا) ہوتا پس جب مدت پوری ہو چکتی تو کہتا کہ تو ادا کرتا ہے یا زیادہ کرتا ہے، اب اگر وہ ادا کر دیتا تو اس کو لے لیتا ورنہ اپنا حق زیادہ کر دیتا اور مہلت میں تاخیر کر دیتا.
امام طبری نے عطا اور مجاہدسے اسی کے قریب قریب روایت کیا ہے نیز قتادہ سے نقل کیا ہے کہ جاہلیت میں ربا کا یہ دستور تھا کہ ایک شخص مدت معینہ پر سودا بیچتا ،جب مدت پوری ہو جاتی اور خریدار کے پاس ادا کرنے کیلئےکچھ نہ ہوتا تو یہ رقم زیادہ کر دیتا اور مدت کو موخر کر دیتا.


---جاری ہے---  http://talibhaq.blogspot.com


Thursday, April 26, 2012

القرآن -ا لانفال ٦٥-کیونکہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ بوجھ نہیں رکھتے.

"تحریرو تقریر " کا عمل تبھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے،  جب اس کا مقصد اور طریقہ بھی درست ہو، بصورت دیگر اس کے مفاسد بہت زیادہ ہیں ، شریعت اسلامیہ میں یہ اصول ہے کہ جس  کام کے نقصانات فائدوں سے زیادہ ہوں وہ ممںوع ہے . یہ بتانے کی چنداں ضرورت نہیں ہے کہ ہم کب سے "خطیبانہ یلغار " کی زد میں ہیں - درخت اپنے پھل ہی سے پہچانا جاتا ہے . ہم دیکھ سکتے ہیں کہ مذہبی اور سیاسی جتماعات میں کیا کچھ کہا جاتا ہے اور عملی طور کیا ہوتا ہے.  اس مرض کا شکار ہم،یعنی

Saturday, April 21, 2012

کن فیکوں --تکوین کائنات .Big Bang

کن فیکوں ---مقام تکوین کائنات "بے مقام" کائناتوں کا کچھ بھی مطلق نہیں اضافی ہے ......مگر مطلق ہی مطلق ہے --------

کائنات کا آغاز کب ہوا، اس بارے میں قیاس آرئیاں ہوتی رہی ہیں ،مگر اب ریاضی کی مدد سے اس بات پر اتفاق را ے ہے کہ ہماری کائنات آج سے تیرہ ارب ستر کروڑ (٣،٧ ارب)  یا پندرہ ارب سال پہلے ایک بہت بڑے د ھما کے سے وجود میں آی .- وہ مقام جہاں پر یہ دھماکہ ہوا پلانک لینگتھ کے نام سے جانا جاتا ہے. بیسویں صدی کے

Thursday, April 19, 2012

Khawaja Ghulam Fareed (RA).: The Style...

Khawaja Ghulam Fareed (RA).: The Style...: ایہے ناز ادا سانولڑے دے ھن باعث عشق اولڑے دے گےویلھے بھاگ سولڑے دے اے دورے درد کللڑے دے کُل کاروں عشق فرید کیتا گھر باروں برھو...

Wednesday, April 4, 2012

مثنوی مولانا رومی (رح) اور جبر و اختیار کی معنویت

دنیا کی معلوم تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ "جبر و اختیار" کا مسلہء ہر دور میں کسی نہ کسی طرح زیر بحث رہا ہے ،اور اس طرح ہر دور کے اہل علم ،اس پر گفتگو کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہے.یہاں ہم مولانا رومی(رح) ،جن کا کلام اسرار و رموز کا ایک خزینہ اور معرفت و عرفان کا ایک گنجینہ ہے ،کے حوالہ سے اس بابت مختصرسا مضمون لکھنے کی کوشسش کرتے ہیں. جبرو قدر ،قضا و قدر 
وغیرہ  کے حوالے سے ضمنی طور پر ہم ،کشف المحجوب ،اور حضرت جیلانی (رح)

Tuesday, March 27, 2012

آزادی کے شہیدوں کے نام--.23.03.2012

تو حسن حقیقی ہے ،تجھی پہ انحصار کرتے ہیں               
تیرا حسن آفاقی  ہے(١)، اسی پہ اعتبار کرتے ہیں 

نظم ہے بجانب   اثبات ،  قیام اثبات  ہی  ھو   گا 
تیرا  اذن  باقی  ہے، اسی  کو  شمار  کرتے ہیں 

"جہاں تم ھو  وہیں میں ھوں"(٢)، ہے حکم  تاباں 

Sunday, March 25, 2012

کائنات کے پارٹیکلز اور شعر - ایک موازنہ

ہم دیکھتے ہیں، موجودہ دور میں زند گی کے ھر شعبے میں علوم و وظائف کی توجہات پر سائنسی وضاحتوں کی چھاپ نظر آتی ہے."دی کوسموس کوڈ" کا مصنف  لکھتا ہے کہ .    
کائنات کے بنیادی اجزاء حروف تہجی کے مماثل ہیں . ان حروف (مراد پارٹیکلز) کے ارتباط سے الفاظ (مراد ایٹم ) بنتے ہیں. یہ الفاظ اپنے مخصوص لسانی قواعد کے تا بع  ہو کر جملے (مراد سالمے ) بناتے ہیں. جلد ہی کتابیں اور لا ئبریریاں وجود میں آ جاتی

Tuesday, March 20, 2012

ہند کے تمدن پر اسلامی اثرات- بابا گرو نانک کے حوالے سے .Influence of Islam on Indian Culture

In the"Kalam-e-Wadanyat" by Baba Guro Nanak (A famous book of Sikh Religion"Granth Sahib") there are about 112 Baits by  Baba Farid(d-670A.H), reported to have been included along with other 17 Religious poets and Leaders. Baba Farid is the most renowned Chishti

Sunday, March 18, 2012

ممکن ہے سورج ، یہ انوار چاٹ لے- فردا بھی ، اجرام کے مدار چاٹ لے

ممکن ہے سورج ، یہ  انوار   چاٹ   لے- 
فردا بھی ، اجرام  کے  مدار  چاٹ    لے            اشارہ -القرآن -التلویر ١:٨١ 

سیاہ شگاف  شائد  مادی  انبار  چاٹ   لے 
خلاف طبیعات، روشنی کا فرار چاٹ لے 

بر عکس قانون حال تو ھو گا، نظم کے نہیں 
یوم کی توجیہہ، ابہام کی بھر مار چاٹ لے


رفتار نور سے جسم  و  وقت  کا  کیا ھو گا ؟
طئی مکانی وزمانی، وقت کی رفتار چاٹ لے 


ایک پل میں گزر سکتی ہیں صدیاں مثل یوم 
ایسے میں وقت کو ! اصحاب* کا غار چاٹ لے     اشارہ - القرآن  -الکہف ١٧ ،١٩ 


طلو ع  و غروب ہیں  مادی  واسطے  ادھر 
کسی اور سیارے پر زندگی، افکار چاٹ لے


مطلق  کے  سامنے  اضافتیں  ہیچ ہیں قطعی 
فطری  طریق  سے ،  لغو ے اغیار چاٹ لے 


اندھیرے  کاٹ کر نکلتی  ہے  ابیض روشنی
اسے کہو! کہ، ظلمت  کی  دیوار  چاٹ  لے 


کائنات  کی  پازیب  جھنک  رہی ہے ہر سو 
شورش کہیں نا ، شیریں  جھنکار  چاٹ  لے 


مغز  پوست  میں  بند  ہے،  روبہ  عمل بھی 
کستورا  مچھلی ،   زرہ  جوہردا ر چاٹ لے 


احتیاج و کشش رکھتی ہیں ، خلق کو ہم باش
الفت بھی اب تو  ،  نفرت  بسیار   چاٹ  لے 


وسائل  لٹ  رہے   ہیں   بیدردی     سے 
مبادا کہ  انساں سھبی  روزگار  چاٹ  لے
  
زخیرہ  اندوزی  جرم  ہے   بغرض    منافع
ڈر ہے، محتکر کہیں نا،رونق بازار چاٹ لے


قوانین قا بل عمل ھوں، اخلاقی  اقتدار  بھی
علت  اخلاق   ، وجہ  احتکار  چاٹ    لے 


بگلا  کھڑا  ہے  تالاب  پر  بد نیتی   سے 
ٹڈی  دل  بھی،  لشکر  بوتیمار  چا ٹ  لے 


 اسی کے سائےمیں،  کاٹ  رہا  ہے قاتل شجر 
یہ  شگاف  شائد !  عدو  لاچار   چاٹ     لے؟


خطابت و  خبر ہونی  چاہئیے  راہ  حق   پر
حقیقت سے شناسائی،لفاظی سنگار چاٹ لے


وصید  کعبہ  بہت  دور  ھو  گئی  ہے   اب
خدا نہ چاہے یہ گرانی، شوق زور چاٹ لے 


وہیں پہ جانا ھو گا، انتظار ہے تا دم! طالب
نظم الباقی ، جب  گردش  ادوار   چاٹ    لے. 


طالب حسین -گوجرانوالہ-پاکستان
     

Saturday, March 17, 2012

کانچ کی مہد میں لٹا دو، ابھی دیر ہے ساقی- سانچ کی جہد میں لگا دو ، ابھی دیر ہے ساقی

کانچ کی مہد میں    لٹا  دو،   ابھی دیر ہے ساقی- 
سانچ کی جہد میں لگا  دو ،   ابھی دیر ہے ساقی

گم شدہ کڑیاں مل سکتی ہیں,حا ل کے پیما نے سے
آج کا بعید سمجھا دو،    کیا   دیر   ہے     ساقی  

یہ- وہ عدم ! خالی  ھو  سکتا  نہیں     القصہ 
احتیاج کا مقصد  بتا  دو،    کیا دیر ہے ساقی 

ازلی ارادے سے، تغیرارادہ   کیوں  ھو  گا؟ 
لا یحتاج سے ورود بتا دو، کیا دیر ہے ساقی 

موجودات  و  صدور!  تشریح ہے ناتواں ابھی 
ارج کل* کا قصد بتا دو ،   کیا دیر   ہے   ساقی       یعنی اللہ تعالیٰ Arj-i-kul*                                 

"الست "سے سفالی، تھا منتظر  آبگینہ ہست  میں 
اندراج سے  عہد   بتا دو،   کیا  دیر  ہے  ساقی

رسوم بھی   ہیں،رمق ے  زندگی  رہے باقی تا 
سماج کی قید گھٹا دو  ،    کیا دیر  ہے   ساقی

تقلید جہل سے گرتے ہیں،    گڑھے میں لوگ 
نرا ج کو نا پید  بنا دو ،      کیا دیر ہے ساقی 


فضا میں پرواز گر ہے خارق ،پرند سے سیکھ 
معراج کا  بھید   بتا دو ،   کیا  دیر  ہے  ساقی


جسم وجاں ہیں اسی کے،پھر بھی طالب ثواب
باج   کی  امید     مٹا  دو، کیا  دیر ہے  ساقی

در کوثر ہے سامنے، دیدار ے صورت بھی 
حاج کو حمید بتا  دو ،     کیا دیر ہے ساقی  


روز حشر حساب ھو گا کس کا، کھولکر بتاؤ ؟
لا یحتاج کی وصید بتا دو،   کیا دیر ہے ساقی 


یہ  مے ہو سکتی ہے شیرین    اور بھی   ساقیا 
سراج* کا شہد اور ملا دو،    کیا دیر  ہے  ساقی  (ص) *Peace be upon him


علوم تو ممد  ہوتے ہیں ،تعذیب روا نہیں  مگر 
نتائج کی وعید سنا  دو ،    کیا  دیر  ہے  ساقی


تبادل علم    بہت  ضروری  ہے  اے  دانشمد
امتزاج سے حسد ہٹا دو،    کیا دیر ہے ساقی



کچھ نہیں تھا، نہیں ھو گا-کیا تھا،کیا ھو گا؟
زجاج پر شہود بتا دو،  کیا دیر ہے ساقی


نظرو نظر و منظر تو ہے  اسی  کا  نظم
رائج کا مقصود بتا دو ،  کیا دیر ہے ساقی


امید خوب ہے مگر،مشکل ہے عمر بھر رکھنا
محتاج کی امید بر لاؤ ،   کیا  دیر ہے ساقی


دانہ بن جاتا ہے انسان ، وجود کھونے سے
 اناج میں خرد بتا دو،  کیا دیر  ہے ساقی


ہست ہی ہوتا ہے   ہستیوں   میں   نہاں
حارج کا وجود ہٹا دو، کیا دیر  ہے ساقی


مالک ازل و ابد نے سونپ دیا زمام اقتدار
راج کی ورید بتا دو،  کیا دیر ہے  ساقی


کوئی شاہ تاج  کوئی بن تاج شاہوں کا شہہ 
تاج کو سعید بنا دو،   کیا دیر  ہے  ساقی


لاج رکھتے ہیں لاج والے، بن لاج کیا 
لاج کا سعد بتا دو ، کیا دیر ہے ساقی


رتبہ بتا سکتا ہے ،   مقرب ہستی   ہی 
عارج کو رصد بتا دو،کیا دیر ہے ساقی


اجرام تو ہیں  نظم  کائنات   کی   خاطر
برج ہےعبد، بتا دو! کیا دیر ہے ساقی


تقدیر بدلنے چلا  ہے کوئی پھوٹی قسمت والا
گرج سے ورد بتا دو،    کیا دیر ہے ساقی


دیوتاؤں کی پوجا ہے یہ،  کج فہمی سے 
عروج پر معبود بتا دو، کیا دیر ہے ساقی



وارد و ورود  کی ردا میں وہی  ایک  ہے  
چھاج سے ضد پھٹکنا دو، کیا دیر ہے ساقی


اضداد سے پاک ہوجا، شاہ تاج ھو جا 
آج ہی عہد نبھا دو ،کیا دیر ہے  ساقی 


 یہ سب فانی ہے ، وہی حي قیوم  ہے  طالب 
مہاراج کو لحد میں لٹا دو، کیا دیر ہے ساقی
Poetry by Talib Hussain-Gujranwala-Pakistan.



Friday, March 16, 2012

قید خانہ ، قید خانے میں زیب نہیں دیتا - شعلہ ےعشق سرد خانے میں زیب نہیں دیتا

قید خانہ ،   قید خانے  میں  زیب  نہیں  دیتا 
شعلہ ےعشق سرد خانے میں زیب نہیں دیتا 

کشش  سے  ناچتا  ہے،  سمندر   میں   پانی 
مد   و جزر   ویرانے  میں  زیب  نہیں  دیتا 

موجوں میں تلاطم کیوں، بے ہنگم ہواؤں سے 
ٹھہراؤ  بھی  پیمانے  میں  زیب  نہیں  دیتا 

آلودہ  پانی  سے روئے زیبا  اوجل ہوتا ہے 
جمال مہتاب  پیالے  میں  زیب  نہیں   دیتا 

زارت میں جلوہ افروزی ،   زرہ ہی  مداح 
خاکی  پھر  اترنے  میں  زیب  نہیں   دیتا

بانسری  تو  گا  رہی  فطری  پھونک  سے 
قصہ ے  غیر  پھر  ترانے  زیب نہیں دیتا

کچھ بھی نہیں ہے میرے پاس الفت کے سوا
 پھر چور میرے آشیانے میں زیب نہیں دیتا

جلائی ہے شمع اپنے ہی خوں سے بس کہ 
اندھیرا  بھی  تو  سینے میں زیب نہیں دیتا 

وصید غیر میں نے  دیکھی  نہیں  ہے  کبھی
پھر حکم بیدخلی ،آستانے سے زیب نہیں دیتا

"پیام آنست" بجانب موسیٰ ، حجت   تھا   شجر             (القرآن -٢٠:١٠،١١)
چہرہ ے ناتواں ، اس  آینے میں زیب نہیں دیتا  

"کنکریاں میں نے پھینکی "ہے ازلی خبر طالب                 (القرآن-انفال-٢)
نیست  کسی  بھی  زمانے میں  زیب  نہیں  دیتا 
  
Poetry by Talib Hussain -Gujranwala-Pakistan

Thursday, March 15, 2012

اے خوبرو دنیا، تو' تو! شمع محفل ہے- عرفان حق کے بازو پر سجا راکھی

وہاب حقیقت ہے ،   سرور حقیقت کا ساقی 
ممنون قدرت ہے،   اسرار حکمت سے باقی 

اے خوبرو دنیا، تو'  تو!      شمع محفل ہے-
عرفان  حق  کے  بازو  پر   سجا     راکھی

ظلمت بھر جلتی رہی اپنے ہی   خون  سے   وہ 
مصباح سحر کو مار گئی مرہون  صبح کی گاہکی 

علم حق کی لہرین  بہہ رہی ہیں جانب    جا ذب   
 انوار کے شعلوں میں دیکھو! عمل حرحر کیاتی

مطلق  صفر میں  حرارت  تو  عجیب  نہیں
حار  کروں  سے  ہوتا   ہو  گا ؟  نظم کائناتی 

ضیاء ی تالیف  سے ،  بنتی  ہے  تیری  غذا
آفتابی کرنوں سے چلتا ہے کارخانہ حیاتیاتی

زرہ    زرہ  مفید   ہے،    پر  امید        ہے
ہر   آن   اسے  ،   برق  رہتی  ہے   تڑپاتی

غیر کے کندھے پر کیوں ہے ،  کفالت  تیری 
اپنے وسائل پیدا  کر ،یہ قوم نہیں ہے  خیراتی 

ورود ے حق سے  پیام  تحقیق   و   تفتیش  ہے 
جوہر  میں  موجود  تھی،  پہلے  ہی  قوت اثباتی

کائنات   کے  ہجوں  سے  تحریر  نظم   ہے 
اسرار   حکم   سے   ہے، افلاک   پر تیراکی 

سوار  کائنات   کو  بخشی  ہیں  سبھی   زینتیں 
زیب   نہیں   دیتی  ،پھر،  وا ہب سے  ناچاکی 

بحر کائنات  کے  عضوات  ہیں  فطری  پر تو 
اسی  کی  کشتی  میں  بیٹھ  کر  انکار  ہے  قزاقی 

رقیب  آدم  بن  بیٹھا  ہے ،خدائی کا متوالا رکھوالا 
خود   غرض   بھول   گیا   ہے   اپنا   ہی    جاتی 

امر سوار ہے،  اس  خاک کے پتلے پر لیکن 
نداے    حق  سے  غا فل   اس   کا     شاکی 

 یہ   مغرور  مار  رہا  ہے ،  کس  کے  نام  پر 
خبردار!   ظالم   بھی   خاکی،  مظلوم بھی خاکی 

جاہل پروانوں کی کثرت سے بجھ نہ جاے شمع
رندوں   کے   مے خانہ،  میں  لغو  ہے  چالاکی 

منقولی طریق ہے  ، پردے پر پردہ ،  در پردہ 
گھپ  اندھیرے  میں  گم  ہے  اندھے  کی لاٹھی 

اندھے، گونگے ، بہرے کو پیام سنا ئیں  کیا
وہ  تو    ڈھونڈ   رہا  ہے ، اپنے سا   سا تھی

کہیں پالگن،بتوں کو سجدہ ،عمارت میں خدا 
سامنے  ہے  نہیں ،    بن دولہا عبث با راتی

گر تو راست ہے، درست ہو سکتا ہے اور بھی 
بتان کعبہ کی بغلوں میں تھی توحیدی  بیساکھی 

بت خانہ  کو ابراہا سے  بچایا   تھا    کیونکر  ؟
ظلمت کی گٹھلی پھا ڑ کر نکلی ہے روشن بیباکی 

بن رہی تھی ارض زرخیز فصل محمّد کے  لیئے 
بنجر بیابان میں بھی ہوتی ہے  مخلوق مناجاتی 

بھٹکا  ہوا  انسان  ڈھونڈ  رہا  تھا   ، مرآ ة الحق 
   وہاب واقعیت !  تیرا شکریہ رستہ ملا ہے آفاقی 

مہد  محبوب  کی  خاطرغیر کو  بھی بچا لیتا ہے وہ 
تیرا  مقصود  حقیقی  ہے  ،کیوں   ہے  غم نا کی ؟

مستقبل میں کون دیکھے ،   آفتاب  حق  کے  بغیر 
اک  کوند  جگا   دیتی  ہے ،موجد کی  حس خلاقی 

ستار تو بج رہی ہے،  اشارے  کی  جنبش  سے 
ہر  ضرب  میں  ہوتا  ہے ،       پیام    الیہاتی


احد  و احدیت  کو  کیا  دیکھے،  کون دیکھے؟ 
صورت  کی   صوابد ید  میں  صورت  کی  پاکی


من  کی  پالکی  میں  لا وجود  کی  صورت  وجود 
لا  محدود  صورت موجود میں ،  شہ ہے کرا ماتی


مشیت   ازلی  سے  ہے  سبق  وحدت      طالب 
کثرت   میں  بھی  نظر  آیا ،  اللہ  ھو  -   الباقی.  
Poetry By Talib Hussain-Pakistan

   

Wednesday, March 14, 2012

زاہد! گر زہد میں غرور کی آمیزش ہے- عمر بیت جاتی ہے،انعام پرے رہتے ہیں.

قیصر سو جاتا ہے،   خدام  کھڑے   رہتے   ہیں.
صابر   رو   دیتا    ہے، ظلام   اڑے رہتے ہیں.

گریہ زاری  بھی    رہتی   ہے   بے  ثمر  ہی 
پابجولاں گر جاتا ہے، اصنام جڑے(١) رہتے ہیں.

زاہد! گر زہد میں غرور کی آمیزش ہے- 
عمر بیت جاتی ہے،انعام پرے رہتے ہیں.

خفیہ ہاتھ والا بھی کوئی مخفی ہو گا شائد 
حادثہ بھول جاتا ہے، ابہام جڑے(٢) رہتے ہیں.

آ بھی جاؤ، اب، کیوں؟   دیر  ہے  ساقی 
روح بے چین ہے ،اجسام جلے رہتے ہیں 

ساقی تجھے دیکھنے سے عجب حا ل ہوتا ہے
نشہ جھول جاتا ہے،   جام کھرے رہتے  ہیں 

 الٹ ہے سلسلہ، آنکھ  پر عکس کی طرح 
رند آزاد  ہے، آلا م  گھرے (٣) رہتے ہیں.

تیرا  مے خانہ سدا آباد رہے،ہے یہی آرزو 
بزم موہ لیتی ہے ، اوہام جھڑے  رہتے ہیں 

گلستان ہے جوبن پہ، تتلیاں  منڈلا  رہی ہیں 
چہکتے  پرند  ہیں،  سیام  بھلے  رہتے ہیں.  

کوئی  تو  ہو سننے والا ، کیا ہے؟ آپ بیتی
لب متلاشی ہیں،   کلام  تھمے  رہتے ہیں.

قوم کا  امیر  بھی خادم رہا  ہو گا  ، کہیں  تو  
حاکم محصورہے یاں،عوام جھکے رہتے ہیں

پرورش  غاصب  بند  کرو ، مر جھانے  دو 
کانٹا  ٹوٹ   جاتا ہے، زخم ہرے رہتے ہیں

کس کا حکم چلتا ہے درپردہ ،ڈھونڈنا ہو گا 
کام بگڑ جاتا ہے،  احکام چھپے رہتے ہیں


گھٹن میں پنپنے کا موقع نہیں ملتا ،خسارہ ہے 
عمل   رک  جاتا  ہے،  افہام  دبے  رہتے ہیں


مار دو، نوچ لو، یہ ہیں میدا ن جنگ کے نعرے
پستی کا سفر ہے،   نظام   رکے   رہتے   ہیں 


نظم  فطرت  سے  کچھ  تو  سیکھ  لیں ہم  بھی 
طلوع وغروب ہوتا ہے ،اجرام چلے رہتے ہیں 


کینہ  پل  رہا   ہے کیوں؟ اس   بزم   میں  
اتحاد ہو جاتا ہے ، انتقام دہرے رہتے ہیں 


ٹکڑے ٹکڑے ہو نہ جانا کہیں   اے   رندو 
وحدت بیباک سے ،  سہام ڈرے رہتے ہیں

 گزر چکے ہیں فراعین بہت،نسلیں چھوڑ کر
دعوےٰ مٹ جاتا  ہے، انجام  گڑے رہتے ہیں 

جہاں  میں  نام  پیدا  کر    باقی  نام   سے 
نام زندہ رہتا ہے،  بے نام مرے رہتے ہیں 


بہترکر لے ابھی کر لے ،پھر نہ کہنا طالب 
آخری سفر ہے،   کام   بڑے   رہتے  ہیں    

1. Jaray-2.Juray.3-gihray.  
طالب حسیں-گوجرانوالہ پاکستان.

Tuesday, March 13, 2012

شمع رو نے ہٹایا پردہ , تا , ممد فرازی ہو جا ے - بیضاوی کرنوں سے قلب نمازی ہو جا ے

رقص فضا ، پل بھر   جو  باغی  ہو  جا ے
معدوم   سب   ترتیب    ارا ضی  ہو  جا ے


فضائے   بسیط   پابند   امر   مفیض     ہے 
کیوں؟  بغاوت   سے  عدم  ریاضی ہو جا ے


سوار  زمیں  ہے ،  چوں  آب   و    رنگ 
فضا  و  کرہ  میں  کیوں  ناراضی  ہو  جاے

یہ     پیام  عشق   یا     ایفانے    عہد     ہے 
اداے  فرض  سے حسن آرا   راضی ہو جاے

یہ  آنکھوں سے عا ری،   وہ   قلبی  اندھا ہے
سر راہ ،    چلو   عشق   مجازی    ہو    جاے


قہر  شمس ، بہ  ہے  ، آدم  خور  سا نے  سے 
آ ندھیری راہ  میں ،جگنو سی  فیاضی ہو جاے


جیت سکتا ہے  ، حامل محضر خون  بھی  یاں
 سارے نظم  میں جو، کٹھ پتلی  قاضی ہو جا ے 


معلن فلاح،   نظر  بھی  آ ے  تو،ظلم   ہے  گر   
فرضی  گنتی  سے    فقط،  دلنوازی  ہو  جا ے 


مستقبل تاریک ہے     حبس   و  جبر  سے
  آؤ  کہ    سفر    بجانب   ماضی  ہو  جاے 


 حالا ت  سے  سمجھوتہ  ہے ، بس  کہ ،ٹھہرو  
آغوش   عدو   میں  علاج   امراضی  ہو  جاے


زنار  قدح   اپنی  زندگی  بتا  رہا   ہے   ساقیا 
صد حیف،   پھر   بھی،  نظر اندازی ہو جا ے


ہم باشی  و  میلان  سے  سخن  طرازی ہو جا ے 
الفت  سے  سر  الفت   بھی   متقاضی  ہو جا ے 


جذب  روشن   گلباری   صدر   میں  ہو  جاے 
مربوط  نظام  جہاں،   مشعل  استاذی  ہو جا ے 


سرخیی رخسار ہے کہسار پر،  آ لاو کی طرح
صدور نار سے   فطرت کی  غمازی ہو جا ے  


پر فریب آنسو ، آہ و فغان ، بے سود  ہوتے ہیں 
التجا ے  قرب  میں جب،  مکر  لفاظی ہو جا ے 


نظام کے دھارے میں  چلنا بقا ے   حیات  ہے 
حیات   از  حیات  سے   گلبازی   ہو   جا ے 


راہ  حق   متعین ہے  ،فلک  مہ رو  ماہ  بھی 
طواف   غیر   سے  قصد   بے نیازی  ہو جا ے 


صداے  باز گشت  کی  بھی  حقیقت   ہوتی  ہے 
مرضی ہے ،  قلم ،رشحات سے ، تازی ہو جا ے 


ساگو دانے   کے   موتی  ہیں  فنا ے  شجر  میں 
اغما ض  جزا  سے  عمل  ا عزازی  ہو  جا  ے


قدرت کی دہلیز پر بھی بھٹکتے نہیں کچھ لوگ 
طرزسلوک سے" رڈلے"(1) کی طلب حجازی ہو جا ے  


خیر  کے عمل سے   پراوز شہبازی ہو جا ے 
"كافة الناس"  سے    علم     امتیازی  ہو    جا ے 


شمع رو نے ہٹایا پردہ   تا   ممد فرازی ہو جا ے 
بیضاوی   کرنوں   سے  قلب  نمازی  ہو جا ے 


ابن روا حہ(2)کی مانند جلتے ہیں شمع حق پر 
 آؤ   رقم  پھر   سے  ، وہ   مغازی  ہو  جا ے


حضوری  میں  تقدیر  بدل  جاتی  ہے  یکسر 
نظر  ضو  ریز  سے   لعل   پیازی  ہو  جا ے 


ذکر حق ہو رگوں میں لب پر   درود  محمّد(3)
تمنا   ہے،   یہ   زبان    اعجازی   ہو   جا ے 


آیا ہے  در  حق   پر دل  و  جاں  سے  طالب 
سرور     کوثر    سے    بندہ   نوازی  ہو  جا ے.


(1)نائن الیون کے بعد افغانستان میں اسلام قبول کرنے والی برطانیہ کی معروف خاتوں صحافی یو آنے رڈلے .
(2) رضی اللہ تعالیٰ عنہ )صحابی رسول -ص- اور شاعر.(3)-صلی اللّہ علیہ و آلہ  وسلم 


طالب حسسیں--گوجرانوالہ -پاکستان 
       

Sunday, March 11, 2012

کھول صراحی، کہ بیچارگی میں رمق باقی ہے--- بول سبوحی، کہ یگانگی میں فرق باقی ہے

کھول صراحی، کہ بیچارگی میں رمق باقی ہے 
بول    سبوحی،  کہ یگانگی میں فرق باقی ہے 

نا  تمام نغمے  سے ہار  گیا    تیرا یہ ساز ہی 
را گ باقی ہے،  سا رنگی کا قلق   باقی ہے.

شب دیجور تھی ،  سر حیات چھوڑ گیا کوئی 
تحیر ہے،  درماندگی     سے سبق  باقی ہے 

در پردہ راز سے  صدر  تو  رہے  گا روشن 
منشورغماز ہے ست رنگی میں برق باقی ہے 

انجام چراغ سحر   سے تار سحر   بدل گی
زنار جم  کی  تابندگی  میں عمق (1) باقی  ہے  

بولتی مونا لیزا   مصور  سے  قلم  کیا  جانے 
ہر صورت کی   سادگی  میں  طاق  باقی ہے

زنجیر زلف سے   رتق  و  فتق   نرالا    ہے
حریم یار ہے،  حوالگی  سے تعمق  (2) باقی ہے 

لباس مسیحا میں پھرتے ہیں خود غرض بھی 
خدائی رنگ نہیں ،ڈھونگی سے دق باقی ہے 

قدر زاویہ جاتی رہی ،نفسا نفسی کا عالم ہے
قلب  ویراں   سے  زا دگی (3) کا  ورق باقی ہے 

بیضہ    سے   مرغ   ہے  ثانوی   اے  سالک 
اس  رمتا  کی    زندگی  میں  خلق  باقی  ہے

آ   دیکھ   ذرا   بنام   حق   رقص   بسمل  بھی 
کٹ  گیا  مگر   ہمیشگی   سے  حلق باقی ہے 

سبونے تا ک ہے،  تاک میں استغراق باقی ہے 
عمیق   ذرے کی  بند گی سے  طبق  باقی ہے

تارک    دنیا   ھوں   نا  ہی     متروک     دنیا 
آستانہ حق   میں   مردانگی کا رزاق باقی ہے 

کانٹوں  سے  الجھا  دامن میں  نے  پھینک  دیا 
انتظار     ہے    افتادگی     کا  قرق  باقی  ہے

دامن   احتیاج   پھیلا  رکھا  ہے  پتے  پتے  نے 
نظم   ذکر   کی   تازگی   سے   نطق  باقی  ہے

روز  الست  سے  بچھڑا  ساتھی  جو  پہچان  گیا
اس   مغز   میں   روئیدگی   کا   عرق  باقی  ہے 

ٹوٹا   ہوا   پتہ   کیونکر   جڑ  سکتا  ہے   واپس 
دوام  کی   خاطر    دمیدگی   سے  ساق  باقی ہے

جھولی   کے  چھید کرتے   رہے رفو پھر   بھی
دامن  چاک   کی   دریدگی   میں  شق  باقی ہے 

وہ  بکھر گیا تیرے نام سے،وصا ل تا م کی خاطر
با طن   مرہون   کی سپردگی  میں  حق باقی   ہے

قلب    متناہی  کی  دنیا  پر  سفر لامحدود   ہے 
قیام  امر  ہے  ، با قا یدگی  سے  نسق باقی ہے 


خمار زیست ڈھونڈتے ہیں، خمر میں کیوں؟
یاد رہے، بندگی  سے معین و رحیق  باقی  ہے

محو   سجدہ   ھوں   رہوںگا    تا   دیر  طالب
ابھی   فرض  کی  ادائیگی  میں  شق  باقی  ہے  
(1) Umaq--(2)Taumaq, Gehrai--(3)Inherited, race after race.
Poetry by Talib Hussain-Gujranwala-Pakistan. 


   

Thursday, March 8, 2012

عشق کی چبھن سے چین کہاں- بلم کی یہ ، تیکھی نوک ہے

پیاس   ہے   نا    بھوک   ہے
یہ   صوم  ہے, یا  ہوک ہے ؟

عشق کی چبھن سے چین کہاں
بلم   کی یہ، تیکھی   نوک   ہے 

قطرہ قطرہ چوس لیتا ہے روگ 
الم     ہے،   یہ   جونک    ہے

ملامت  ہر گام،  سر عام ہے
آرام نہیں ،  دکھ   تھوک ہے 

ہم آواز شجر کا  ورد کون سنے
ہم بآش ہے ، ہمیں ادرا ک ہے

محو سجدہ قریب ہے یا بعید ہے؟
یہ قیام ہے  ،   یا  چوک    ہے ؟

کہاں بیت سنگ کا مقیم     ہے 
سلام  ہے   نا   سلوک      ہے ؟   

سنگ و خشت میں حق کے متلاشی 
دوام   نہیں   یہ      متروک    ہے

تیرے ثواب کا منصہ ہے نا شہود ہے
آم   ہے    نا        پھوک         ہے  

سانس ہے،    سا نسا    بعید    ہے
کلام   ہے نہ  سر  پھونک    ہے

تیرا وجود بھی صنم عجیب ہے
حا کم   ہے  نہ   مملوک    ہے

تیرا  معبود پا س ہے  یا دور   ہے
کہاں   عبد   ہے  کہاں  سوک  ہے ؟

ساجد  و  مسجود   میں  گر  بعد ہے 
شنید   نہیں   صرف     کوک    ہے 

شیشہء  دل چور ہے مہجور ہے 
کیسی ضرب ہے کیوں ٹوک ہے ؟

بتلاؤ!   کہاں   عرش   عظیم  ہے  
کیا بے شک ہے، کیا مشکوک ہے؟

بتلاؤ   !کہاں   قلب   سلیم     ہے 
کیا ٹھیک   ہے   کیا ہوسک   ہے ؟

امان میں امان کی وصید ہے
ظلم   ہے   نا   جھوک  ہے

تلاش حق میں محمّد کی امان ہے
روک    ہے   نا     ٹوک     ہے 

ہر سو"وجہہ اللہ" سے نور ہے
کیوں   بھٹکا   ہوا    لوک  ہے؟

"اينما كنتم "سے موجود ہے مشہود ہے 
اسی   سے     تو       مسلوک       ہے 

تو لا  وجود  ہے ،   موجود    ہے 
جسیم   ہے   نا      ملوک      ہے 

قرب    حق   سے   صلواة       ہے
قیوم   سے   قیام   ہے  ،  وثوق ہے 

روک لینا، رک  جانا، ہی صوم ہے  
رضائے  حق  سے  ہی روک   ہے

میرا   ہات  بھی  حق  کی  نوید ہے 
فطری  مرقوم  ہے  نہیں ڈھوک ہے 

حضرت عشق کی حضوری میں طالب
انعام    ہے  دوام  ہے،   جوگ     ہے

Pias hey na bhook hey ---yeh soom hey ya hook hey? 
Ishaq ki chuban sey chain kahan---balam ki yeh, theekhi  nook hey.
Qatrah qatrah choos laita hey roog---alam hey, yeh roog hey.
Malamat har gam hey, sar-i-am hey---aaram nahen dukh thook(whole) hey.
Ham awaz shajar kia vird kon suney--- ham bash hey, hameen adrak hey.
Mehv-i sajdah qreeb hey, ya baeed hey---yeh qyam hey ya chook(mistake) hey?
Kahan bait-i-sang ka muqeem hey ---salam hey na salook hey.
Sang-o-khashat men haq key mutlashi---dwam nahin yeh matrook hey.

Tery swab ka mansa hey na shahood hey---aam hey na phook (chilkey, baqi bacha hua) hey.
Sans hey, sansa baid hey---klam hey na sir-i-phonk(sans ka raz) hey.
Tera wajood bhi sanam ajeeb hey ---hakim hey na mamlook hey.
Tera mabood pas hey ya dor hey? Kahan abad hey kahn sook(tashbeeh hey dori kay liay-Naheed sitra waghaira) hey.
Sajid-o-masjaud men gar boad hey--shuneed nehen sirf kook(cheekh-o-pukar) hey.
Shishay dil chor(smashed) hey mehjor hey---kaisi zarab hey kaisi took(cut) hey.
Batlao! kahan arsh-i-azeem hey---kia beyshak hey,kia mashkook hey.
Batlao!kahan qalab-i- salim hey---kiantheek hey,kia hau sak( a disease in women wherein all the signs leads to pregnancy but actually there is naught).
Aman men aman ki waseed hey---zulam hey na jhook hey.
Talash-i-haq  men Muhammad(peace be upon him) ki aman hi---rook hey na took(prevention and obstacle) hey.
Hr soo Wajhullah(face-presence- of Allah- verse of Koran)sey nur hey--- Keon bhatka hua look(people) hey.
Ainama kuntum( Verse of Al-koran---Jahan keheen tum ho wahan men hon)sey mojod hey ,mashood hey.---isi sey to maslook(treated) hey.
(Ay Allah)To La wajod hey, mojood hey.---jaseem hey na malok hey.
Qurb-i-Haq sey salat hey---Qaum sey qiam hey,wasooq heh.
Rook laina,ruk jana, hi soom hey---Radhay -i-Haq sey hi rook hey.
Mera ht bhi Haq ki naveed hey---fitri marqoom hey naheen dhook (Tazabzab)hey.
Hadrat-i-ishaq ki hazori men talib--- Inam hey dwam hey, jog(Talaq) hey.


Poetry by Talib Hussain-Gujranwala-Pakistan


My other blogs.http://talib-hussainchahilcom.blogspot.com  ---
http://talibhaq.blogspot.com