توحیدی پرچم کس کے سنگ اٹھا رکھا ہے
غبار اغیار میں الوہی رنگ چھپا رکھا ہے
ایک ھی منزل کے راہی بے خبر ہیں قزاقوں سے
ناخدا کے بھیس میں قاتل نہنگ بٹھا رکھا ہے
ابلیس تھا خدا پرست مگر، رقیب آدم ٹھہرا
کون ہے مسیحا؟ آج کے دور میں غافل
ہر طرف تو نقارہ جنگ بجا رکھا ہے
اندھے کو گڑھے دھکیلنے والے ظلام ہیں
طاغوتی زور سے نہتے کو لنگ بنا رکھا ھے
دیواروں پر خالی نعرے بے اثر ہیں واعظ
غریبوں کو تو بھوک ننگ نے ستا رکھا ہے
معاشی تفریق بند کرو ، مفلس بہک جاتا ھے
جاہل نے حا جت روائی کا ڈھونگ رکھا ھے
زكاة و سخا وت سے کرتے ہیں اغماض بہت
تعاقب شکارمیں بھی ناکام سگ بھگا رکھا ھے
کوئی مانے یا نا مانے ہم بھی باسی ہیں طالب
اسی لنے تو کہن کا روگ لگا رکھا ھے
طالب حسسیں گوجرانوالہ پاکستان
My other blogs.http://talib-hussainchahilcom.blogspot.com
No comments:
Post a Comment